• صارفین کی تعداد :
  • 807
  • 11/21/2010
  • تاريخ :

اقوام متحدہ غیر جانب داری کے ساتھ کام کرے

جواد لاریجانی

ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سکریٹری جواد لاریجانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے یہ امید ہے کہ وہ غیر جانبداری اور انصاف کے ساتھ تمام ممالک کے مفادات کا خیال رکھے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جواد لاریجانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ تعمیری تعاون کیا ہے کہا کہ اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری مکمل طورپر سیاسی ہے اوراس کا انسانی حقوق کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جواد لاریجانی نے کہا کہ افسوس کہ ایرانی عوام نے گزشتہ تین عشروں کے دوران اقوام متحدہ کو بعض با اثر مغربی ممالک کے ذریعہ استعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس ملاقات میں بان کی مون نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ ایران کے بھرپور تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعاون میں زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیا۔ بان کی مون نے اسی کے ساتھ انسانی حقوق کے معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون میں فروغ پر تاکید کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے آئندہ ایران کے دورے کی خبر بھی دی۔

اردو ریڈیو تہران