• صارفین کی تعداد :
  • 1319
  • 11/30/2010
  • تاريخ :

امامزاده حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے عرس کا  آخری روز

امامزاده حضرت عبد اللہ شاہ غازی

پیر سندھ کے معروف بزرگ امامزاده حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے بارہ  سو اسی ویں عرس کا تیسرا اور آخری روز تها  جس میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد تقریبات میں حصہ لے رہا تها۔

ابنا: کراچی میں عرس کے موقع پر روایتی جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے۔

عرس کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں حضرت عبد اللہ شاہ غازی کی قبر پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، صوفیانہ کلام پڑھا جاتا ہے اور رات گئے تک زائرین مزار پر دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور زائرین کو تلاشی کے بعد احاطے میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے تحت اٹھارہ خفیہ کیمروں کے ذریعے مزار اور ملحقہ علاقوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

تین روزہ عرس پیر اختتام پذیر ہوگیا۔