• صارفین کی تعداد :
  • 829
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

ہمسایہ ممالک کیخلاف کبھی طاقت استعمال نہ کرینگے

متکی

ایرانی وزیرخارجہ منوچہر متکی نے منامہ میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی سے متعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ہمسایہ مسلم ممالک کے خلاف کبھی طاقت کااستعمال نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ ''ہم نے اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف کبھی طاقت استعمال کی ہے اورنہ ایسا کریں گے کیونکہ ہمارے ہمسائے میں مسلم ممالک آبادہیں۔ خطے میں ان کی قوت ہماری قوت ہے اور ہماری قوت ان کی ان قوت ہے''

انہوں نے خبردار کیا کہ غیرملکی قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں جبکہ غیر ملکی قوتوں کی موجودگی خطے میں سکیورٹی کے لیے بھی مددگار ثابت نہیں ہوگی۔

انہوں نے خلیجی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

منوچہر متکی کا کہنا تھا کہ ایران میں سکیورٹی اور استحکام بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اور اس کے ہمسایہ خلیجی ممالک دنیا کو توانائی کا بیشترحصہ مہیا کرتے ہیں اور ایران توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔