• صارفین کی تعداد :
  • 777
  • 12/11/2010
  • تاريخ :

اسرائیل کے ساتھ اعراب کے مقابلہ کا وقت پہنچ گیا ہے

اسرائیل

ایک عرب اخبار نے امریکہ کی طرف سے اسرائيل کو عربوں کے سر مسلط کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عربوں کے لئےاسرائیل کا مقابلہ کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اسرائيل کو عربوں کے سر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے اور  عربوں کے لئےاسرائیل کا مقابلہ کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکہ اسرائیل کے مطالبات کے سامنے مکمل تسلیم ہوگیا ہے اور اسرائیلی مطالبات کو اب عربوں کے سر تھونپ رہا ہے اخبار کے مطابق امریکہ مشرق وسطی کے نام نہاد مذاکرات میں  اچھا ثالث نہیں بلکہ امریکہ فریق ہے اور اسرائیل کا زبردست حامی ہے اور عرب رہنماؤں کو اس بات  کا چھی طرح علم ہے لیکن اس کے باوجود عرب امریکہ کے پيجھے چل رہے  اور امریکہ کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے اس کے ساتھ اربوں ڈالر کے سودے کر رہے ہیں جبکہ ان کے ان سودوں سے حاصل ہونے والی رقم کی بڑی مقدار امریکہ کے ذریعہ اسرائیل کو ملتی ہے اخبار کے مطابق عربوں کے لئے امریکہ کے نئے وعدے بھی اس کے پرانے وعدوں کی  طرح سراب کی مانند ہیں اور عربوں رہمناؤں کو عقل و شعور سے کام لینا چاہیے ۔ لیکن بعض اسلامی مبصرین کے مطابق اگر عربوں کے پاس غیرت و حمیت ہوتی اور ان کے پاس عقل و شعور ہوتا تو فلسطین بہت پہلے آزاد ہوچکا ہوتا۔ عربوں نے ہی تو اسرائیل کو جنم دیا ہے اور آج بھی بعض عرب رہمنا اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کیے ساتھ مل کر محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔