• صارفین کی تعداد :
  • 744
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سخت

پاکستان

پاکستانی حکومت نے عاشور کے لئے مختلف علاقوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کراچی میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں تاہم پولیس شہریوں کو وارداتوں سے بچانے میں ناکام رہی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں بھی حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس، بلوچستان کانسٹبلری اور ایف سی کے ساتھ ساتھ فوجی ایک بریگيڈ بھی تعینات ہوگی۔ فوج کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ جلوس کے ہمراہ شیعہ کانفرنس کے چودہ سو رضاکار بھی تعینات ہونگے ۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے ديگر شہروں میں بھی عاشور کے جلوسوں کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاد رہے القاعدہ اور طالبان کے دہشتگردوں نے عزاداراں امام مظلوم علیہ السلام کے جلوسوں اور مجلسوں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 

اردو ریڈیو تہران