• صارفین کی تعداد :
  • 974
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

تہران میں او آئی سی خواتین وزراء کے اجلاس میں 37 ممالک کی شرکت

 مریم مجتہد زادہ

ایوان صدارت میں خواتین امور کے مرکز کی سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کے 57 رکن ممالک میں سے 37 ممالک نے تہران میں خواتین وزراء کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

مہر خبررساں کے نامہ نگار کے ساتھ مریم مجتہد زادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا : اسلامی ممالک کے 57 ارکان میں سے 43 ارکان نے تہران میں خواتین وزراء کے اجلاس میں شرکت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا جن میں سے 37 ممالک تہران کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین امور میں کوئي خاتون اہلکار موجود ہی نہیں ہے لہذا سعودی عرب نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی اور ترکی میں خواتین امور کی اہلکار ایک دوسرے اجلاس میں شرکت کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کرپائی ہیں انھوں نے کہا کہ بعض مؤثر اسلامی ممالک کی نمائندہ خواتین اجلاس میں شریک ہیں جن میں مصر ، عراق، فلسطین اور آذربائیجان شامل ہیں انھوں نے کہا کہ قطر ، مصر، شام، انڈونیشیا، افغانستان، بنگلادیش، کیمرون، تیونس، یوگینڈا، جیبوتی، امارات، آذربائیجان، برونئی  کےاسلامی ممالک میں خواتین وزراء ، نائب وزراء اور خواتین امور کی سرپرست اجلاس میں شرکت کے لئے حاضر ہوئی ہیں اسی طرح صومالیہ، ملائشیاء ، فلسطین، کویت، لبنان، البانیہ، قرقیزستان، قزاقستان،پاکستان، سری لنکا، سوڈان، لیبیا گینہ بیساؤ، نیجیریہ، سنیگال، چاڈ اور ہیٹی کی نمائندہ خواتین بھی اس اجلاس میں موجود ہیں انھوں نے کہا کہ اس سے قبل  دو اجلاسوں میں 30 سے 35 ممالک نے شرکت کی تھی لیکن تہران میں تیسرے اجلاس میں 37 ممالک کی شرکت  قابل توجہ ہے۔