• صارفین کی تعداد :
  • 1078
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

 تھرکول پراجيکٹ کے مزيد 4 کنووں کو آگ لگادي گئي، ڈاکٹر ثمر مبارک

ڈاکٹر ثمر مبارک

 ايٹمي سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھرکول پاور پراجيکٹ کے مزيد 4 کنووں کو آگ لگادي گئي ہے اور ان سے آئندہ ہفتے گيس بننا شروع ہوجائےگي، ان کا کہنا ہے کہ مئي کے آخر ميں ان کنووں سے ملني والي گيس کا شعلہ جلايا جائے گا.

ابنا:   ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ تھر کول پاور پراجيکٹ سے بجلي کي في يونٹ لاگت 4 روپے ہوگي جبکہ رينٹل، تھرمل اور فرنس آئل سے بجلي کي في يونٹ لاگت اوسطاً 20 روپے ہے.

انہوں نے مزيد بتايا کہ تھرکول کے ذخائر سے روزانہ 50 ہزار ميگا واٹ بجلي بنائي جاسکتي ہے.

ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہا ہے کہ چين سميت متعدد ممالک کي کمپنياں تھر کول پراجيکٹ ميں سرمايہ کاري کرنا چاہتي ہيں. انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پراجيکٹ کے مزيد 4 کنووں کو آگ لگادي گئي، جن سے آئندہ ہفتے گيس بننا شروع ہوگي اور رواں ماہ کے آخر ميں گيس کا شعلہ جلايا جائے گا.