• صارفین کی تعداد :
  • 2464
  • 2/28/2011
  • تاريخ :

مريم عليہا السلام كى پرورش كے لئے قرعہ كشي

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب مريم (ع) كى والدہ پيدائشے كے بعد اپنى نوزائيدہ بچى كو ايك كپڑے ميں لپيٹ كر عبادت خانے ميں لے آئيں_ وہاں بنى اسرائيل كے علماء اور بزرگوں سے كہنے لگيں: يہ نو مولود بچى خانہ خدا كى خدمت كے لئے نذر كى گئي ہے اس كى سرپرستى اپنے ذمے لے ليں_

جناب مريم (ع) چونكہ حضرت عمران عليہ السلام كے خاندان سے تھيں اور يہ ايك بزرگ خاندان تھا اس لئے بنى اسرائيل كے علماء اور عباد ان كى سرپرستى كا منصب حاصل كرنے كے لے ايك دوسرے پر سبقت لے جانے كے كوشش كرتے تھے_

قرعہ ڈال كر فيصلہ كرنے پر ان كا اتفاق ہوگيا_وہ ايك نہر كے كنارے گئے وہاں انہوں نے اپنى قرعہ ڈالنے كى لكڑياں پيش كيں_ان ميں سے ہر ايك لكڑى يا قلم پر ان ميں سے ايك ايك كانام لكھا گيا _ جو قلم پانى ميں ڈوب جاتى اس كا قرعہ نكلتا صرف جس كى قلم سطح آب پر رہتى اس كے نام قرعہ شمار ہوتا _جس قلم پر حضرت زكريا (ع) كا نام تھا پہلے پانى كى گہرائي ميں چلى گئي اور پھر پانى پر ابھر آئي_

يوں حضرت مريم(ع) كى سر پرستى كا منصب حضرت زكريا(ع) كے حصے آيا اور حقيقت ميں بھى وہى اس كام كے لئے اہل تر تھے كيونكہ ايك تو وہ پيغمبر خدا تھے اور دوسرے ان كى بيوى حضرت مريم (ع) كى خالہ تھيں_

پھر ا س واقعے كے ايك حصے كى طرف اشارہ كرتے ہوئے ارشاد فرمايا گيا ہے: مريم (ع) كى سرپرستى كے تعين كے لئے جب وہ اپنى قلميں پانى ميں ڈال رہے تھے تم موجود نہ تھے_

''يونہى جب وہ كفالت مريم (ع) پر جھگڑ رہے تھے تم پا س نہ تھے اوريہ سب كچھ تم پر صرف وحى كے ذريعے نازل ہوا ہے''_

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم

 


متعلقہ تحریریں:

طالوت كو ن تھے؟

حضرت اشموئيل

حضرت اليسع عليہ السلام

حضرت ادريس عليہ السلام

حضرت لقمان