• صارفین کی تعداد :
  • 6569
  • 3/5/2011
  • تاريخ :

بخار کے درد کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

بخار

حسن بن علی وشا سے روایت ہوئی ہے کہ آپ نے فرمایا: تیرا چہرہ زرد کیوں ہے؟ میں نے کہا: سخت بخار میں مبتلا ہوں۔ آپ نے کاغذ اور دوات طلب کی اور لکھا:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ ابجد ھوّز، حُطّی فلاں بن فلاں سے۔

اس کے بعد آپ نے دھاگا منگوایا۔ دھاگا لایا گیا۔ آپ نے خشک دھاگا طلب کیا۔ خشک دھاگا لیا گیا۔ پھرآپ نے اُسے درمیان سے گرہ دی ۔ دائیں طرف چار گرہیں دیں اور باقی طرف تین گرہیں دیں۔ ہر گرہ پر سورة حمد، سورة الناس، سورة الفلق اور آیة الکرسی پڑھی۔ پھر وہ دھاگا مجھے دیا اور فرمایا: اس کو اپنے دائیں بازو پر باندھ لے، بائیں پر نہ باندھنا۔(مفید، اختصاص:۱۸، بحار:ج۵۹،ص۱۶،مستدرک:ج۲،ص۹۱)۔

بخار کے درد کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

کفعمی کہتا ہے کہ  امام رضا علیہ السلام کے دست ِ مبارک سے لکھا ہوا ملا کہ بخار کیلئے تین ورق پر لکھا جائے۔ پہلے ورق پر لکھا جائے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ خوف نہ کر بے شک تو بلند ہوگا۔

دوسرے کاغذ کے ٹکڑے پر بسم اللہ کے بعد لکھا جائے:

خوف نہ کر، ظلم کرنے والوں سے نجات پائے گا۔

تیسرے کاغذ کے ٹکڑے پر بسم اللہ کے بعد لکھا جائے:

آگاہ رہو امر اور خلق اُس کے لئے ہے۔ بابرکت ہے خدا جو جہان کا پالنے والا ہے۔

اس کے بعد کاغذ کے ہر ٹکڑے پر سورة توحید پڑھے اور بخار والا ہر روز ایک ٹکڑا منہ میں رکھے۔ انشا ء اللہ شفا پائیگا۔(کفعمی، مصباحش:۱۶۲)۔

بشکریہ اسلام ان اردو ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں :

صحیفہ امام رضا علیہ السلام میں بیماریوں کے متعلق دعائیں

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ دوّم )

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ سوّم )

کم خوابی رشتے بگڑنے کا سبب بنتی ہے