• صارفین کی تعداد :
  • 761
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

امريکا کا ميزائيلي پروگرام اور روس کا موقف

امريکا کا ميزائيلي پروگرام اور روس کا موقف

روس نے يورپ ميں امريکا کي ميزائيل شيلڈ کو تباہ کرنے کي دھمکي دي ہے-

ابنا: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے وزير دفاع اناتولي سرديوکوف نے کہا ہے کہ اگر ماسکو حکام کو يہ اندازہ ہو گيا کہ يورپ ميں امريکا کا ميزائيل ڈيفنس سسٹم، روس کے ليے سنجيدہ خطرہ ہے تو وہ اس سسٹم کو تباہ کرنے کے ليے پوري طرح سے تيار ہيں- انہوں نے اخبار نويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کي فوج کو اس کام کے ليے کسي اضافي ہتھيار کي ضرورت نہيں ہے کيونکہ روس کا اسکندر نامي ميزائيل سسٹم، امريکا کے ميزائيل سسٹم کو تباہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے-

روس کے وزير دفاع نے کہا کہ ماسکو بدستور، يورپ ميں امريکا کي ميزائيل شيلڈ کے بارے ميں مذاکرات کے ليے امريکا کي جانب سے دي جانے والي تجاويز کا انتظار کر رہا ہے- واضح رہے کہ روس ابتدا ہي سے اپني سرحدوں کے قريب امريکا کے ميزائيل ڈيفنس سسٹم کي تنصيب کا مخالف رہا ہے جبکہ امريکا نے کہا ہے کہ اس سسٹم سے روس کو نشانہ نہيں بنايا جائے گا.