• صارفین کی تعداد :
  • 759
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

شام ميں عالمي مبصرين کي تعداد ميں اضافہ

شام

شام ميں عالمي مبصرين کي ٹيم کے ترجمان نے کہا ہےکہ مبصرين کي تعداد ميں اضافہ کيا گيا ہے اور اس طرح اب شام ميں تعينات بين الاقوامي مبصرين کي تعداد ايک سو ستر ہوگئي ہے -

ابنا: شام ميں بين الاقوامي مبصرين کي ٹيم کے ترجمان نيرج سنگھ نے کہا کہ بين الاقوامي مبصرين کي سرگرميوں کا دائرہ دارالحکومت دمشق سے  بڑھا کر دوسرے شہروں تک وسيع کرديا گيا ہے - ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرين کي يہ ٹيم شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے کوفي عنان کے منصوبے کو برسرعمل لانے کے لئے موجود رہے گي اور اس منصوبے کو کامياب بنانے کے لئے اپني پوري کوشش کرے گي - شام ميں بين الاقوامي مبصرين کي ٹيم کي ترجمان نے کہا کہ ان کي ٹيم امن کے عمل پر نگراني اور عام لوگوں سے بات چيت کا عمل مسلسل جاري رکھے گي اور اس کي رپورٹ اقوام متحدہ کو ارسال کرتي رہے گي.

کوفي عنان کے ذريعے پيش کئے گئے چھ نکاتي امن فارمولے کےمطابق گذشتہ بارہ اپريل سے شام ميں فائربندي نافذ ہے اور عالمي مبصرين کي ٹيم نے فائربندي کے نفاذ کي نگراني کے لئے ہي شام کا دورہ کيا ہے - درايں اثناء اقوام متحدہ ميں امريکا کي سفير سوزان رائيس نے اعلان کيا ہے کہ واشنگٹن علاقے کے اپنے بعض دوستوں کے ساتھ مل کر شام کي حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاري رکھے گا تاکہ صدر بشار اسد حکومت سے الگ ہوجائيں.

کے اندر اپنے طويل الميعاد مقاصد کے حصول کےلئے سازشيں کررہا ہے - شام کے وزير اطلاعات و نشريات حسن محمود نے يورو نيوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ يورپي ممالک شام کے خلاف امريکي سازشوں ميں برابر کے شريک ہيں اور انہوں نے کافي عرصے سے شام کے خلاف سازشيں تيار کررکھي ہيں - کچھ دنوں قبل شام کے نائب وزير خارجہ فيصل مقدادنے بھي کہا تھا کہ شام ميں مسلح افراد مغرب کے منصوبے کو روبہ عمل لانا چاہتے ہيں جس کے ذريعے وہ اسلامي مزاحمتي قوتوں کے لئےشام کے موقف کو کمزور کرنے کے درپئےہيں.

شام کے نائب وزير خارجہ نے کہاکہ علاقے کے بعض ممالک باہر کے کچھ ملکوں کے ساتھ مل کر شام کے اندر عام شہريوں کے قتل عام کا بازار گرم کرنا چاہتے ہيں جس کے لئے وہ شام کے اندر مسلح گروہوں کو اسلحوں سے ليس کرتے ہيں -

روسي وزارت خارجہ کے ترجمان اليکزنڈر لوکا شويچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کو چاہئے کہ وہ شام ميں مسلح افراد کے لئے ہتھياروں کي اسمگلنگ پر روک لگائے  - روسي دفتر خارجہ کےترجمان نے کہاکہ ماسکو سمجھتا ہے کہ وقت آگيا ہے کہ سلامتي کونسل اس مسئلہ  پر خاص توجہ دے اور اس سلسلے ميں روس بھرپور تعاون کرنے کو تيار ہے - روسي دفتر خارجہ کے  ترجمان نے کہاکہ ماسکو نے بارہا اعلان کيا ہے کہ شام کے لئے اسلحے کي اسمگلنگ قابل قبول نہيں ہے - انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو ہتھياروں سے ليس کرنا کوفي عنان کے امن فارمولے سے تضاد رکھتا ہے.