• صارفین کی تعداد :
  • 774
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

برازيلي سياح كي جانب سے اسلام قبول كرنے كا اعلان

برازيلي سياح كي جانب سے اسلام قبول كرنے كا اعلان

سياسي اور سماجي گروپ : 9 مئي كو اسلام كے بارے ميں تحقيق كے ليے ايران كا دورہ كرنے والے برازيلي سياح" جامر فيليو" نے دورے كے دوران دين اسلام ميں مكتب تشيع كي حقانيت كے بارے ميں ضروري معلومات حاصل كرنے كے بعد اسلام قبول كرليا ہے -

ابنا: برازيل كے شمالي شہر "سالواڈور" سے تعلق ركھنے والے مسيح شہري "جامار فيليو" نے ايران كے سفر كے دوران مذہب تشيع كي حقيقت سے آشنائي كے بعد چند مسلمانوں كي موجودگي ميں اسلام قبول كرليا ہے -

رپورٹ كے مطابق ، 21 سالہ جامار فيليو نے قم كے "ياران اسلام" نامي ادارے كے انچارج "شيخ روڈريگو جلول" ، جامعۃ المصطفي (ص) العالميۃ كے استاد "مرتضي بيگلري" ، ادارے كے معاون برائے مالياتي امور "سرخان مردان اف" اور ادارے كے ثقافتي معاون "صادق قديراف" كي موجودگي ميں اسلام قبول كرليا ہے -