• صارفین کی تعداد :
  • 1111
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

كينيڈا ميں تيسرے قرآن كريم فيسٹيول كا انعقاد

قرآن

كينيڈا كے شہر مونٹريال كے اسلامي مركز امام رضا كے تعاون سے رمضان كے مہينے ميں قرآن كريم فيسٹيول منعقد كيا جائے گا-

ابنا: يہ فيسٹيول مسلم اور غير مسلم نوجوان نسل كو قرآن كريم سے زيادہ آشنا اور قرآن كريم كے مختلف پہلووں كو واضح كرے گا كينيڈا ميں يہ فيسٹيول تيسري بار منعقد ہوگا-

قرآن كريم كے مفاہم سے آشنائي، قرآني تعليمات اورقرآني ثقافت كي ترويج اور كينيڈا كے اسلامي مراكز كا تعارف اس فيسٹيول كے اہم مقاصد ميں سے ہيں- اس فيسٹيول ميں قرآن كريم كے نفيس نسخوں كي نمائش بھي منعقد ہوگي-

اس ميں قرآني آرٹ ، قرآن اور انٹر نيٹ ، قرآن اور بچے، قرآني سافٹ وئيرز، قرآني ٹي وي سيريز، معارف قرآن كے مقابلے، قرائت قرآن كي محافل اور قرآن كريم كے بارے ميں سوال اور جواب جيسے موضوعات ہوں گے، جو فيسٹيول ميں پيش كئے جائيں گے.

ياد رہے كہ اس فيسٹيول ميں پورے كينيڈا كے اسلامي مراكز شركت كريں گے-