• صارفین کی تعداد :
  • 963
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

 آل خليفہ؛ شيعہ كشي كے انعام ميں امريكي ہتھياروں كا تحفہ

شیعہ

جب آل خليفہ حكومت كي سيكورٹي فورسز شيعہ كميونٹي كے خون سے ہولي كھيل رہي ہے امريكي حكومت نے جمعہ كے دن اعلان كيا كہ بحرين كو ہتھياروں كي سپلائي بحال كي جارہي ہے-

ابنا: بحرين ميں حزب مخالف پر تشدد كي اخبار كے بعد امريكي حكومت نے بحرين كو اسلحہ كي سپلائي بند كردي تھي- ليكن جمعہ كے دن دوبارہ اعلان كيا گيا كہ بہت جلد بحرين كو اسلحہ كي سپلائي بحال كردي جائے گي-

امريكا اورعالمي انساني حقوق كي تنظيموں نے امريكي اقدام كو امريكي انساني حقوق كے اصولوں كے خلاف قرار ديا ہے اور امريكا سے مطالبہ كيا كہ آل خليفہ حكومت كي حمايت ختم كي جائے - ليكن امريكي وزارت خارجہ كي ترجمان وكٹوريہ ٹولينڈ نے وضاحت كي كہ امريكا جو اسلحہ بحرين كو دينا چاہتا ہے وہ عوام كے خلاف استعمال نہيں ہوں گے-

امريكي كانگريس نے گذشتہ سال بحرين حكومت كي انساني حقوق كي خلاف ورزيوں كي وجہ سے اسلحہ كي فروخت پر پابندي لگادي تھي- اور كانگريس كے بعض اراكين نے كہا تھا ايسي حكومتوں كي حمايت جو اپني عوام كے حقوق كا خيال نہيں ركھتي غلط ہے اور يہ امريكي مفادات كے خلاف ہے-