• صارفین کی تعداد :
  • 1349
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

آل خليفے نے بحرين كو سعودي عرب كے سپرد كرنے كا فيصلہ كرليا

آل خليفے نے بحرين كو سعودي عرب كے سپرد كرنے كا فيصلہ كرليا

حكومت آل خلفيہ نے سعودي عرب كے ساتھ دوطرفہ معاہدوں كے ذريعے بحرين كو بقاعدہ طورپر آل سعود كے حوالے كرنے كا فيصلہ كر ليا ہے -

ابنا: "الايام" كي انتظامي كونسل كے صدر اور بحريني بادشاہ كے ميڈيا كنسلٹنٹ "نبيل الحمر" كے بھائي "نجيب الحمر" نے كہا ہے كہ خاندان آل خليفہ نے بحرين كو سعودي عرب كے حوالے كرنے كا فيصلہ كر ليا ہے -

نجيب الحمر كے مطابق ، حكومت آل خليفہ بہت جلد ايك شاہي فرمان كے ذريعے سعودي عرب اور بحرين كے درميان دو طرفہ يونين كي تشكيل كا اعلان كرے گي -

رپورٹ كے مطابق ، بعض مندوبين نے گزشتہ ہفتے كے دوران بحريني بادشاہ اور اس كے سعودي ہم منصب كے درميان مراسلات كي افزائش كے بارے ميں اطلاع دي ہے اور اس سلسلے كا آخري خط بحريني وزير اعظم كے معاون اول "محمد بن مبارك آل خليفہ" كے توسط سے سعودي بادشاہ تك پہنچايا گيا جس ميں بحرين كو سعودي عرب كے ساتھ ملحق كرنے كے فريم ورك پر اتفاق كيا گيا ہے -