• صارفین کی تعداد :
  • 1108
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

 بحرين ميں شيعہ كشي ؛ امريكي حمايت

شيعہ

امريكي حكومت كا بحرين كو اسلحہ فروخت كرنے كے اعلان پر نہ فقط انساني حقوق كي تنظيموں نے احتجاج كيا بلكہ امريكي كانگريس كے نمائندوں نے بھي اعتراض كيا-

ابنا: امريكي وزارت خارجہ كي ترجمان وكٹوريہ نولينڈ كے اعلان كے بعد جس ميں بحرين كو اسلحہ فروخت كرنے كي بات كي ہے، انساني حقوق كي تنظيموں نے امريكي اقدام كي مذمت كي ہے-

حالانكہ امريكي حكام نے گذشتہ سال اكتوبر ميں بحريني حكومت كے پر تشدد اقدامات كي وجہ سے اسلحہ كي فروخت بند كر دي تھي- ليكن اب بحريني وزير اعظم سلمان بن احمد آل خليفہ كے واشنگٹن كے دورے كے بعد امريكي اسلحہ كي دوبارہ فروخت شروع ہورہي ہے-

امريكي كانگريس كے نمائندے "پيٹرك ليہي" نے كہا كہ اس وقت امريكي اسلحہ كي فروخت سے بحرين ميں غلط پيغام جائے گا- بحريني حكومت لوگوں كے قانون طالبات كا احترام كرے اور سيكورٹي فورسز كے تشدد اور پر امن مظاہرين كے قتل كي جواب دہ قرار پائے-