• صارفین کی تعداد :
  • 978
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

آل خليفہ کي حمايت جاري رکھنے پر امريکہ کو بھاري قيمت چکاني پڑے گي

بحرین

بحرين کے ايک انقلابي رہنما فاضل عباس نے آل خليفہ کي حمايت جاري رکھنے پر امريکہ کو خبردار کيا ہے-

ابنا: فاضل عباس نے العالم سے گفتگو ميں کہا ہے کہ امريکہ کو آل خليفہ کي حمايت کرنے کے اپنے مذموم موقف کي بھاري قيمت چکاني پڑے گي-

انہوں نے کہا کہ ملت بحرين کے انقلاب کے خلاف امريکي حکومت کا موقف قابل مذمت ہے اور ملت بحرين اس موقف کو ہرگز برداشت نہيں کرے گي کيونکہ امريکہ مظلوم اور ظالم ميں کسي طرح کا فرق نہيں کرتا ہے-

فاضل عباس نے کہا کہ امريکہ دوغلي پاليسيوں پرعمل کررہا ہے اور ايک طرف سے شام ميں دہشتگردوں کو مسلح کرتا ہے تو دوسري جانب ملت بحرين کے مقابل آل خليفہ کي ظالم حکومت کي حمايت کرتا ہے-

انہوں نے کہا کہ بحرين ميں عدل و انصاف پرمبني حکومت کے آنےکے بعد امريکہ کو اپنے ان شرمناک مواقف کي قيمت چکاني پڑےگي- ادھر بحرين کے مختلف انقلابي گروہوں نے سعودي عرب کے ساتھ بحرين کے اتحاد کي شديد مخالفت کي ہے-

بحرين سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعيت وفاق ملي کے سربراہ شيخ علي سلمان نے کہا ہے ملت بحرين سعودي عرب اور بحرين کا اتحاد قبول نہيں کرے گي -

انہوں نے کہا کہ يہ اتحاد نہايت خطرناک ثابت ہوگا- انہوں نے کہا کہ سعودي عرب کے ساتھ اتحاد کرنے سے بحرين کي خود مختاري اور آزادي ختم ہوجائے گي-

انہوں نے کہا کہ نام نہاد پارليمنٹ عوام کي منتخب نہيں ہے بلکہ ايسي حکومت کي آلہ کار ہے جو خود دوسروں کي آلہ کارہے لھذا سعودي عرب سے اتحاد کرنے کےبارے ميں اس نام نہاد پارليمنٹ کے تمام فيصلے غير قانوني ہونگے.