• صارفین کی تعداد :
  • 2378
  • 4/17/2011
  • تاريخ :

مشہور و معروف ماڈل اور سنگر ماشا کا قبول اسلام (حصّہ سوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

سوال : کیا اپنے آپ کو مسلمان کی حیثیت سے کھلم کھلا تعارف کرانے میں خوف محسوس نہیں کرتیں ؟

ماشا : نہیں ہرگز نہیں ڈرتی بلکہ صورتحال اس کے برعکس ہے میں اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں کہ دوسروں کو جہالت اور گمراہی کے راستے سے دورکروں اور اپنے آپ کو ان کےلئے ایک نمونہ کے طور پر ثابت کروں ۔

سوال : اس وقت آپ کی مختلف تصویریں جو اسلام لانے سے پہلے کی ہیں مختلف سائیٹوں پر موجود ہیں ان کو دیکھ کر آپ کو برا محسوس نہیں آتا ؟

ماشا: میں خود ان تصاویر کو دیکھنا پسند نہیں کرتی لیکن کوئی بات نہیں لوگ انہیں دیکھیں اور ان سے عبرت حاصل کریں اور یہ جان لیں کہ انسان دوبارہ بھی متولد ہو سکتا ہے اور نئے انداز سے اپنی نئی دنیا کا آغاز بھی کرسکتا ہے ۔

انسان توبہ کرسکتا ہے اور نیک امور انجام دے کر اپنے تمام گزشتہ گناہوں اور سیاہیوں کو پاک کرسکتا ہے ۔

سوال : اسلام کی کونسی خاص چیزوں کو دوسروں کو بتانا پسند کریں گی ۔

ماشا : اسلام کہتا ہے اگر تم خدا کے بارے میں نہیں سوچ سکتے توکم سے کم اپنے نفس کی قید سے رہائی حاصل کرو ۔ نفس کی برائیوں پر قابو پاؤ تکبر، خود پسندی، حسد، ظلم، جھوٹ، خود ستائي اور خود نمائی جیسی اخلاقی برائیوں سے اپنے آپ کو بچاؤ ۔ اگر کوئی اسلام کی طرف بڑھنا چاہتا ہے تو وہ صرف فکر کرے اور اپنی انسانی فطرت سے مدد طلب کرے ۔

سوال : مسلمانوں کے لئے کیا پیغام دیں گی ؟

ماشا : میری خواہش ہے کہ میرے دینی بھائیوں اور بہنوں کے نیک اعمال قبول ہوں اور ان پر خداوند عالم کی رحمت و برکت نازل ہو

اور غیر مسلمانوں کے لئے ؟

ماشا : مجھے امید ہے کہ جو لوگ ابھی تک مشرف با اسلام نہیں ہوئے ہیں اور ان کی آنکھوں اور کانوں کو ابھی تک غلط اطلاعات نے اندھا اور بہرہ کر رکھا ہے  وہ کچھ وقت کے لئے ان معلومات، خبروں اور کھوکھلی باتوں کو نظر انداز کرکے صرف غور و فکر کریں۔

ختم شد.

اسلام وومن ڈاٹ او آڑ  جی


متعلقہ تحریریں:

اسلام قبول کرنے والی ناورے کی ایک خاتون کی یادیں

شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ

توہین کا سامنا کیا مگر حجاب کو اختیار کیا

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ

مغربی میڈیا اور امت مسلمہ ( حصہ دوّم )