• صارفین کی تعداد :
  • 781
  • 5/2/2011
  • تاريخ :

محنت کش ملکی پیداوار کا ستون ، لاریجانی

ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے محنت کشوں کو ملک میں پیداوار کا ستون قراردیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج یکم مئي کو مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مزدوروں کو جہاد اقتصادی کے حقیقی سپاہی قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے مزدوروں نے خواہ پیداواری شعبہ ہو یا دفاع مقدس، جہاد کرتے ہوئے انقلاب کی خدمت کی ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ پارلمنٹ مزدوروں کےحقوق کادفاع کرنے نیز ان کے مسائل حل کرنے کے لئے مناسب قوانین منظور کرنے کے لیے آمادہ ہے۔