• صارفین کی تعداد :
  • 932
  • 5/11/2011
  • تاريخ :

ایران کا خلائی ٹیکنالوجی میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ایران کا پرچم

 انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایران نے ہر شعبۂ زندگی میں لازوال پیشرفت کی ہے ۔ ایرانی سائنسدان اپنی محنت اور قابلیت کی  بدولت اپنے ملک اور قوم کے لیۓ سائنسی میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

اے پی پی کی ایک خبر کے مطابق ایران 2012ء تک خلاء میں ملکی ساختہ دو ہائی ٹیک سیارچے روانہ کرے گا۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹریز کے سربراہ اصغر ابراہیمی نے بتایا کہ فجر (ڈان) نامی سیٹلائٹ رواں سال ستمبر جبکہ ”طلوع “ فروری 2012ء میں خلاء میں بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فجر سیٹلائٹ کو خلائی ماہرین نے ایک سال سے کم عرصہ میں تیار کیا ہے اور اس کا وزن 50 کلو گرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”طلوع“ سیارچے کا وزن 80 کلو گرام سے کم ہے اور یہ مدار میں 400 کلومیٹر کے علاقہ میں گردش کرے گا۔

طلوع سیارچے کی عمر ڈیڑھ سال ہوگی اور یہ 50 میٹر کے ہائی ریزویشن تصویریں اتار کر اسٹیشن کو بھیجے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے 2 فروری 2009 ء کو ملکی ساختہ راکٹ سفیر II کے ذریعے اپنا پہلا ملکی ساختہ سیٹلائٹ” امید“ زمین کے مدار میں چھوڑا تھا۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان