• صارفین کی تعداد :
  • 853
  • 5/22/2011
  • تاريخ :

ایران کی طرف سے امریکہ کے تیس جاسوس گرفتار کرنے کا دعوی

ایران کا پرچم

آئی آر آئی بی کی اردو ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس ادارے نے بدنام زمانہ  امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے تیس جاسوسوں کو گرفتار کرکے ان کی جاسوسی کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے ۔ ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ :

ایرانی انٹلجنس نے اندرون و بیرون ملک آپریشن کرکے سی آئي اے کے بیالیس جاسوسوں کی شناخت کرلی ہے جو مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئےہیں۔

 اس بیان میں آیا ہےکہ سی آ ئي اے سے وابستہ جاسوس نیٹ ورک کئي ملکوں میں سرگرم عمل تھا اور وہ مختلف طریقوں سے ایرانی شہریوں کو پھنسا کر ان سے معلومات حاصل کرکے انہيں بھی جاسوسی پرمجبور کرنے کے در پے تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلجنس نے کہا ہےکہ سی آئي اے کے جاسوس مختلف ملکوں میں اپنے اڈوں نیز سفارتی مراکز سے استفادہ کرتے ہوئے ایران کی سائنسی، تحقیقاتی، بالخصوص ایٹمی انرجی اور ایرو ناٹکس کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان