• صارفین کی تعداد :
  • 4087
  • 5/29/2011
  • تاريخ :

دانشگاہ علوم بہزیستی و توانبخشی تھران

دانشگاہ علوم بہزیستی و توانبخشی تھران

ایران کے دارلحکومت تہران  کے شمال میں یہ بہت خوبصورت میڈیکل یونیورسٹی ہے ۔ ایران کی مشہور یونیورسٹی  شہید بھشتی یونیورسٹی بھی اسی مقام پر واقع ہے ۔  

دانشگاہ علوم بہزیستی و توانبخشی کا انگریزی زبان میں مخفف " یو ایس ڈبلیو آر  " ہے اور اس کی بنیاد سن 1992 ء میں رکھی گئی تھی ۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد میڈیکل سائنسز میں جدید دور کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوۓ بہتری لانا تھا تاکہ ایرانی عوام کے صحت کے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے ۔ اس یونیورسٹی میں زیادہ تر ایسے شعبے ہیں جو معذور افراد کی بحالی کے لیۓ بےحد ضروری تصوّر کیۓ جاتے ہیں ۔ بحالی معذوران کے علم کے علاوہ ، جینیٹکس اور  نرسنگ کے شعبے بھی موجود ہیں ۔

یونیورسٹی کا احاطہ بےحد خوبصورت ہے ۔ یہ پہاڑ پر واقع ہے اور کثیر تعداد میں درخت اس کی خوبصورتی میں بےحد اضافہ کرتے ہیں ۔ یونیورسٹی کی عمارات کے لیۓ پتھر کا استعمال کیا گیا ہے اس لیۓ عمارتیں ایک قدرتی منظر پیش کرتی ہیں ۔ یونیورسٹی کے اندر ایک نہایت خوبصورت فٹ بال کا میدان بھی ہے ۔ اس کے علاوہ انڈور گیمز کے لیۓ ایک بڑا ہال بھی موجود ہے جہاں پر شدید سردی میں طالب علم  ورزش اور کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں ۔

یونیوسٹی شہر کے مختلف ہسپتالوں سے منسلک ہے جہاں پر عملی تربیت کے لیۓ اس یونیورسٹی کے طالب علم کو بھیجا جاتا ہے ۔

یونیورسٹی کے ھاسٹل قدرے فاصلے پر واقع ہیں لیکن طالب علموں کی سہولت کے لیۓ باقاعدہ بس سروس کا انتظام موجود ہے ۔ اس یونیورسٹی میں ایرانی طالب علموں کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی علم کے پیاسے تشریف لاتے ہیں ۔ یہ یونیورسٹی طب کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علم بڑی محنت اور جانفشانی سے عوام الناس کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ۔

 تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

بو علی سینا یونیورسٹی

شیراز یونیورسٹی