• صارفین کی تعداد :
  • 844
  • 6/7/2011
  • تاريخ :

سيد حسن نصر اللہ : امام خامنہ اي زہد اور فقہ و اجتہاد ميں بے نظير انسان ہيں

سيد حسن نصر الله اور امام خامنہ اي

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي کي شخصيت کي تجليل و تکريم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ايک ايسے امام ، رہبر اور پيشوا کي خدمت ميں ہيں جو زہد و تقوي اور فقہ واجتہاد ميں بے نظير انسان ہيں۔

 ابنا: سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ امام خامنہ اي کي عظيم شخصيت پر ايک طرف سامراجي طاقتوں کي يلغار ہے اور دوسري طرف دوست بھي ان کا حق ادا کرنے ميں ناکام رہے ہيں اوروہ عالم اسلام بلکہ ايران ميں بھي مظلوم ہيں اس لئے ہمارا فريضہ ہے کہ ہم اس عظيم اسلامي شخصيت کو عالم اسلام کے سامنے  پيش کريں سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلامي ممالک بالخضوص مشرق وسطي اور فلسطين کے بارے ميں امام خامنہ (مدظلہ ) کا مؤقف عظيم اور منصفانہ مؤقف ہے اگر امت اسلامي اس مؤقف اور نظريے کي پيروي کرے تو اللہ تعالي اسے عزت و سرافرازي اور فتح و ظفر عطا فرمائے گا۔