• صارفین کی تعداد :
  • 795
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

ڈاکٹر لاريجاني: بحرين ميں تشدد امريکي ايما پر

ڈاکٹر لاريجاني

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارلمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے کہا ہے کہ بحرين ميں نہتے عوام پرتشدد امريکہ کي ايما پر ہو رہا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاريجاني نے جکارتا ميں انڈونيشيا کي اسمبليوں کے سربراہ ايرمان بوسمان سے ملاقات ميں مشرق وسطي کے تعلق سے امريکہ کي دوغلي پاليسيوں کي مذمت کي اور کہا کہ بحرين ميں جاري تشدد امريکہ کي سبز جھنڈي کا نتيجہ ہے۔ انہوں نے بحرين کے عوام کي زيادہ سے زيادہ حمايت پر زور ديا۔

انہوں نے يہودي کالونيوں کي تعداد بڑھانے پر صيہوني حکومت کي مذمت کي اور کہا کہ صيہوني حکومت کے جرائم ميں امريکہ کي حمايت ہي سے اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں کا قبلہ اول بدستور صيہونيوں کے قبضے ميں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطين کے بارے ميں جو موقف سامنے آئے ہيں ان پر سنجيدگي سے قائم رہنے کي ضرورت ہے تاکہ اسلامي ملکوں آپس ميں متحد رہيں۔

اس ملاقات ميں انڈونيشيا کي اسمبليوں کے سربراہ نے کہا کہ ايران اور انڈونيشيا قديمي تہذيب کے حامل دوبڑے ملک ہيں اور جکارتا عالمي اداروں ميں ايران کے موقف کي حمايت کرتا ہے۔