• صارفین کی تعداد :
  • 635
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

اي سي او اجلاس ختم

ايران

اسلامي جمہوريہ ايران ميں اي سي او تعاون تنظيم کے وزرا ماحوليات کا چوتھا اجلاس اختتام پذير ہوگيا۔

اس اجلاس ميں ايران، قرقيزستان اور تاجکستان کے درميان تعاون کي مفاہمتي دستاويزات پر دستخط ہوئے ہيں۔ اس اجلاس ميں ايران پاکستان اور افغانستان کے مابين بھي مفاہمتي دستاويزات پر دستخط ہوئے جن کي رو سے تينوں ملکوں نے ماحوليات کے تعلق سے معلومات کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کيا ہے۔

اس اجلاس ميں اي سي او کے رکن ملکوں نے ماحول دوست ٹيکنالوجي استعمال کرنے، شہروں اور ديہي علاقوں کے ماحوليات کو بہتر بنانے، صحرائي علاقوں ميں اضافے اور جنگلوں کي تباہي کي روک تھام، ماحوليات کے بارے ميں مآخذ کے درجے والي کتابوں کي تياري ، زمين کي خرابي کا سد باب کرنے، سمندري ماحوليات اور ايکو سسٹم کي حفاظت جيسے مسائل پر غور کيا گيا۔ اي سي او تنظيم ميں اسلامي جمہوريہ ايران، پاکستان، جمہوريہ آذربائجان، قزاقستان، قرقيزستان، ترکي، ازبکستان، ترکمنستان، شامل ہيں۔ يہ کانفرنس جمعرات کو تہران ميں شروع ہوئي تھي۔

بشکريہ آئي آر آئي بي