• صارفین کی تعداد :
  • 945
  • 6/14/2011
  • تاريخ :

علي اصغر سلطانيہ : يورينيم کي افزودگي ميں تيزي

علي اصغر سلطانيہ

ايٹمي انرجي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے کہا ہے کہ ايران کو بيس فيصد افزودہ ايک سوبيس کلو يورينيم کي ضرورت ہے۔

ابنا: علي اصغر سلطانيہ نے شين ہوا سے گفتگو ميں کہا ہےکہ ايران نے اب تک پچاس کلو يورينيم تيار کرليا ہےجو بيس فيصد افزودہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ايران تہران ري ايکٹر کے لئے بيس فيصد افزودہ يورينيم فراہم کرنے کے لئے ہي يورينيم کي افزدوگي ميں تيزي لانے کا منصوبہ بنايا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران ري ايکٹر ميں اسپتالوں کے لئے ريڈيو ميڈيسن بنائي جاتي ہيں بنابريں اس ري ايکٹر کے لئے يورينيم کي فراہمي کے لئے يورينيم کي افزودہ تيز ہوئي چاہيے۔ علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ ويانا گروہ ايران کو بيس فيصد ا‌فزودہ يورينيم فراہم نہ کرنے کا ذمہ دارہے کيونکہ اس نے يہ موقع گنوا ديا۔ ويانا گروپ ميں فرانس، روس ، امريکہ اور آئي اے اي اے شامل ہيں۔