• صارفین کی تعداد :
  • 923
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

سرمايہ دارانہ نظام ماحوليات کي خرابي کا باعث ہے

احمدي نژاد

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے سرمايہ داري نظام کو ماحوليات کے خراب ہونے کا باعث قرار ديا ہے۔ آئي آر آئي بي کے نمائدے کي رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران کے پرديسان پارک ميں ماحول دوست قومي منصوبے کي افتتاحي تقريب ميں کہا کہ سرمايہ دارانہ نظام ماحوليات سے استفادہ کے قوانين کا احترام نہيں کرتا اور اس نے تمام انساني تعلقات اور ماحوليات ميں خلل پيدا کر ديا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جنہوں نے ايک زمانے ميں غلاموں کي تجارت شروع کي اور اس کے بعد استعماري دور کا آغاز کيا، آج انہوں نے سرمايہ دارانہ سوچ کے ساتھ ماحوليات پر دھاوا بول ديا ہے۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات پر بھي زور ديا کہ آج ماحوليات کي حفاظت کا سب سے بڑا راستہ سرمايہ دارانہ سوچ کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے ماحوليات کے تحفظ ميں ايرانيوں کي ذمہ داري کو اہم قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم کو جس طرح وہ پوري تاريخ ميں محبت اور انسانيت کي علمبردار رہي ہے، ماحوليات کي حفاظت کا علمبردار بھي ہونا چاہيے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اسي طرح تمام انسانوں کو ماحوليات کي حفاظت کا ذمہ دار قرار ديا اور اس بات پر زور ديا کہ ماحوليات کو جو بھي نقصان پہنچے گا اس سے تمام افراد متاثر ہوں گے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي