• صارفین کی تعداد :
  • 835
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

تہران کابل تعاون علاقائي استحکام کے لۓ مفيد

 جنرل احمد وحيدي

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيردفاع بريگيڈير جنرل احمدوحيدي نے کہا ہےکہ تہران اور کابل کے مابين دفاعي تعاون سے علاقے کے حالات ميں بہتري آسکتي ہے۔

 پريس ٹي وي سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل وحيدي نے ايران اور افغانستان کے دفاعي تعاون کے خلاف بعض ملکوں کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کي سياسي قيادت دفاعي تعاون ميں فروغ لانے کي خواہاں ہے۔ جنرل وحيدي نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان ميں قيام امن کے دعوے کرتاہے ليکن اس کے برخلاف عمل کرتا ہے بناابريں گذشتہ دس برسوں سے ہم ديکھ رہےہيں کہ افغانستان ميں حالات روز بروز بگڑتے ہي جا رہے ہيں۔ انہوں نے افغانستان ميں امريکہ کي فوجي موجودگي سے ايران پر پڑنے والے اثرات کے بارے ميں کہا کہ امريکہ کے نہ ہونے کي صورت ميں علاقے ميں امن و امان کي صورتحال بہتر ہوجائے گي ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے کہا کہ امريکہ کے پاس افغانستان سے نکلنے کے علاوہ اور کوئي چارہ نہيں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کي قوميں افغانستان ميں امريکہ کي فوجي موجودگي کے خلاف ہيں ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيردفاع افغانستان کے وزير دفاع کي دعوت پر کابل کے دورے پر پہنچے ہيں ۔ انہوں نے کابل ميں افغانستان کے وزير داخلہ، قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري اور صدر کے مشير سے ملاقات کي ہے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي