• صارفین کی تعداد :
  • 695
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

صيہوني حکومت نے مظالم کي ہر حد پار کرلي ہے

علي لاريجاني

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا ہے کہ صيہوني حکومت وحشيانہ اقدامات کرنے ميں کسي حدود و قيود کي قائل نہيں ہے۔

اطلاعات کے مطابق ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے تہران ميں fassped کي تعليم کے ليے ايشيا اور بحرالکاہل کے ممالک کي پارليمانوں کے نمائندوں کي کونسل کي انتظامي کميٹي کے تيسرے اجلاس کي افتتاحي تقريب ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ہم جمہوريت پسند تحريکوں کے ساتھ بعض مغربي ممالک کا دوہرا رويہ ديکھ رہے ہيں، کہا کہ يہ ايسے وقت ميں ہے کہ جب مظلوم فلسطيني قوم اور غزہ کے عوام کے خلاف صيہوني حکومت کے وحشيانہ اقدامات امريکہ اور بعض يورپي ملکوں کي حمايت سے بدستور جاري ہيں۔

ڈاکٹر لاريجاني نے يہ بات بيان کرتے ہوئے کہ ثقافتي فروغ اس وقت حاصل ہوتا ہے کہ جب سکيورٹي بحران اور فوجي قبضے ختم ہوں، مزيد کہا کہ جب تک افغانستان عراق بحرين اور فلسطين ميں فوجي قبضہ ختم نہيں ہوتا تب تک ثقافتي و علمي فروغ کے ليے راستہ ہموار نہيں ہو گا۔

ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر نے مزيد کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ضرورت مند ممالک کو خواندگي کے شعبے ميں مدد دينے کے ليے تيار ہے۔

واضح رہے کہ تعليم کے ليے ايشيا اور بحرالکاہل کے ممالک کے پارليماني نمائندوں کي کونسل کي انتظامي کميٹي کا تيسرا اجلاس آج ايراني پارليمنٹ ميں منعقد ہوا۔ جس ميں افغانستان ہندوستان بنگلہ ديش جنوبي کوريا پاکستان انڈونيشيا اور تھائي لينڈ کے پارليماني نمائندوں نے شرکت کي۔

بشکريہ آئي آر آئي بي