• صارفین کی تعداد :
  • 1047
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

زھرہ اللھیان: اقوام متحدہ کا خصوصی رپورٹر ہمارے لۓ نامنظور ہے

ايران کا پرچم

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ زھرہ اللھیان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے لۓ اقوام متحدہ کا خصوصی رپورٹر ہمارے لۓ قابل قبول نہیں ہے۔

ابنا: زھرہ اللھیان نے آج ایک بیان میں امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی متعدد مثالیں دیتےہوئے کہا کہ ملت ایران، امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایران پر انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات کے فریب میں نہیں آے گي۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا خصوصی رپورٹر براۓ انسانی حقوق ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ ہم انسانی حقوق کی پامالی کے بہانے ایران کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد کے پس پردہ سیاسی اھداف سے بخوبی واقف ہیں۔ زھرہ اللھیان نے کہا کہ

انسانی حقوق کونسل میں امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیکڑوں مثالیں دی گئي ہیں جو کہ ایک منفی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کے دوسوبیس موارد کو نہیں گناگيا ہے جبکہ انسانی حقوق کونسل نے امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کی دو سو بیس سے زیادہ مثالیں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حلقے دہشتگرد گروہ ایم کے او کی حمایت کرکے یورپی پارلمانوں اور امریکی کانگریس پردباو ڈال کر ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو بحرینی عوام پر جاری مظالم کی طرف دیکھنا چاہیے اور اس بارےمیں سوچنا چاہیے یا پھر انسانی حقوق کی حمایت کے کھوکھلے نعرے نہیں لگانے چاہیں ۔