• صارفین کی تعداد :
  • 545
  • 6/1/2011
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب نمونہ عمل

عزت اللہ ضرغامي

اسلامي جمہوريہ ايران کے نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کے سربراہ عزت اللہ ضرغامي نے کہا ہےکہ مصر کے عوام کا انقلاب اسلامي انقلاب سے متاثر ہے اور اس نے ڈکٹيٹر کو اقتدار سے کنارہ کشي پرمجبور کرديا۔

عزت اللہ ضرغامي نے آج مصر کے علماء، دانشوروں اور انقلابي جوانوں کے وفد سے ملاقات ميں کہا کہ مصر کے عوام نے ايراني عوام سے متاثر اور آپس ميں متحد ہوکر اپنے ملک کے ڈکٹيٹر کو جسے امريکہ اور صيہوني حکومت کي بے دريغ حمايت حاصل تھي اقتدار سے کنارہ کشي پر مجبور کرديا۔

انہوں نے ايران و مصر کے ثقافتي اشتراکات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام حريت پسند قوموں کے انساني اور اسٹريٹيجيک اہداف کے سلسلے ميں مشترکہ نظريہ رکھتے ہيں۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے معنوي اور تشہيراتي سطح پر انقلاب مصر کي حمايت کي ہے اور ايراني ذرايع ابلاغ نے ملت مصر کي کاميابي ميں کردار ادا کيا ہے اور يہ کوششيں انساني فرض کي ادائيگي کے طور پر جاري ہيں۔ انہوں نے کہا کہ مغربي ميڈيا کے پرانے ہتھکنڈے مصر کے انقلاب کي ترقي پراثر انداز نہيں ہونگے۔ ضرغامي نے خبردار کيا کہ مغربي طاقتيں مصر کے انقلاب کو منحرف کرنے کي کوشش کررہي ہيں اور يہ مصري شخصيتوں کا فريضہ ہے کہ انقلاب کو صحيح راہ پرقائم رکھيں اور وہ اسلامي انقلاب کو مشعل راہ بناکر اپنے انقلاب کے اھداف کے حصول کي ضمانت دے سکتے ہيں۔

بشکريہ آئي آر آئي بي