• صارفین کی تعداد :
  • 866
  • 7/6/2011
  • تاريخ :

جنرل یداللہ جوانی: عوام، سپاہ کی طاقت کا اصلی سرچشمہ ہیں

جنرل یداللہ جوانی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی عوام سے وابستہ ایک ادارہ ہے جو کسی سیاسی پارٹی یا گروپ سے منسلک نہیں ہے اور عوام ہی سپاہ کا طاقت و قدرت کا سرچشمہ ہیں۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ  میجر جنرل ید اللہ جوانی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  عوام سے وابستہ ایک ادارہ ہے جو کسی سیاسی پارٹی یا گروپ سے منسلک نہیں ہے اور عوام ہی سپاہ کا طاقت و قدرت کا اصلی سرچشمہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ سپاہ میں کام کرنے کے لئے آتے ہیں وہ در حقیقت پاک و پاکیزہ احساسات اور جذبات سے سر شار ہوتے ہیں اور وہ اسلامی اور انقلابی اقدار کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ سپاہ ایسے دور میں تشکیل پائی جب ملک کو اس کی شدید ضرورت تھی اور سپاہ نے اسلام ، انقلاب اور ملک و قوم کی عزت و استقلال کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔