• صارفین کی تعداد :
  • 655
  • 7/24/2011
  • تاريخ :

امريکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے در پے

کاظم جلالی
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کي خارجہ پاليسي اورقومي سلامتي کميشن کے ترجمان کاظم جلالي نے کہا ہے کہ امريکہ دوسروں پر الزام لگا کر علاقے ميں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے-

پارليمنٹ کي خارجہ پاليسي کميشن کے ترجمان نے مزيد کہا کہ امريکہ اور بعض مغربي ممالک کي جانب سے دہشتگرد گروہ ايم کےاو اور پژاک کي حمايت ملت ايران کے لئے قابل برداشت نہيں ہے اس لئے پارليمنٹ عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے امريکہ کے جرائم پيشہ حکام پر پابندي عائدکرتي ہے اورانھيں اشتہاري مجرم قرار ديتي ہے-

واضح رہے کہ آج چھبيس امريکي حکام پر پابندي اور انھيں اشتہاري مجرم قرار دينے کابل بغير کسي مخالفت کے پارليمنٹ ميں منظورکيا گيا- اس بل کے مطابق ايران کي وزارت خارجہ امريکہ ميں انساني حقوق کي پامالي کي رپورٹ پيش کرنے کي پابند ہوگي اور پارليمنٹ کے قومي سلامتي کميشن ميں ہر سال امريکہ ميں انساني حقوق کي پامالي کا جائزہ لينے کے لئے ذرائع ابلاغ کي موجودگي ميں اجلاس بلايا جائے گا-

جلالي نے دوسرے اسلامي ملکوں سےبھي مطالبہ کيا کہ وہ امريکي جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے امريکي حکام کو اشتہاري مجرم قراردينے اور ان پر پابندي عائدکرنے کابل پيش کرکے اسي جيسے قانون کي منظوري اپنے ايجنڈے ميں شامل کريں-