• صارفین کی تعداد :
  • 808
  • 7/30/2011
  • تاريخ :

صدر احمدي نژاد : تسلط پسند نظام کے خاتمے پر زور

ڈاکٹر محمود احمدي نژاد
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ ايران کے قومي نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کے پروگاراموں کا مقصد تسلط پسندانہ نظام کا خاتمہ ہے -

ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے سنيچر کے دن تہران ميں ميڈيا کا مستقبل کے زير عنوان کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ آئي آر آئي بي کے پروگراموں کو تسلط پسندانہ نظام کے خاتمے اور اسرائيل کي نابودي پر مرکوز ہونا چاہئےـ

ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا کے حالات بدل رہے ہيں اور موجودہ عالمي نظام ختم ہونے کے قريب ہےـ انہوں نے کہا کہ سرمايہ دارانہ نظام نابود ہو رہا ہے اور اب اس ميں دنيا کو چلانے کي سکت نہيں ہےـ صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے گيارہ ستمبر کے بعد مختلف ممالک پر امريکہ کي لشکر کشي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اس لشکر کشي کا مقصد امريکہ کي ڈوبتي معيشت کو نجات دلانا اور صيہوني حکومت کي حفاظت کرنا ہےـ انہوں نے دنيا کے حالات پر اسلامي انقلاب کے گہرے اثرات کا جائزہ ليتے ہوئے کہا کہ اسلامي انقلاب کي فتح کے ساتھ ہي قوموں ميں انساني اقدار کا احياء ہو گيا، قوموں کا نقطہ نگاہ بدلا اور سب آزادي، خود مختاري اور اقتدار اعلي کے حامي ہو گئے