• صارفین کی تعداد :
  • 584
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

افغانستان ميں امريکہ کے خلاف شديد احتجاجي مظاہرہ

افغانستان

افغانستان ميں امريکي فوجي کے ہاتھوں 16 افغان شہريوں کي ہلاکت پر سياسي اور سماجي حلقوں ميں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور منگل کو اس واقعہ کے خلاف جلال آباد ميں مظاہرے ہوئے ہيں-

ابنا: افغانستان ميں لوگوں  نے قندھار ميں اُس مقام کا دورہ کرنے والے سرکاري وفد پر حملہ کيا ہے، جہاں ايک امريکي فوجي نے سولہ شہريوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر ديا تھا- گزشتہ ماہ کابل ميں فوجيوں کے ہاتھوں قران کے نسخے جلائے جانے کے بعد افغانستان ميں پرتشدد واقعات ہوئے تھے اور اب بھي وہاں امريکہ کے خلاف جذبات برانگيختہ ہيں- منگل کي صبح سينکڑوں طالبعلموں نے جلال آباد کے مشرقي علاقے ميں احتجاجي ريلياں نکاليں- يہ مشتعل طلباء امريکہ اور افغانستان ميں تعينات غيرملکي فوجيوں کے خلاف نعرے بازي کر رہے تھے- طلباء نے افغان حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ ملک ميں سنہ 2014 کے بعد امريکي فوجيوں کے ملک ميں قيام کے ممکنہ معاہدے پر غور نہ کرے- واضح رہے کہ امريکہ  سعودي عرب، قطر اور خليجي عرب ممالک کے تعاون سے خطے ميں مسلمانوں کے سر پر مسلط ہے اور امريکي فوجي مسلمانوں کے خلاف سنگين جرائم کررہے ہيں اور تمام انساني اور اخلاقي قوانين کو پامال کررہے ہيں-