• صارفین کی تعداد :
  • 475
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

چونسٹھ فيصد ٹرن آؤٹ دشمنوں کے لۓ دندان شکن جواب

رامين مهمان‌پرست

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے کہا ہےکہ يورپ والوں کو اس بات کي جانب متوجہ رہنا چاہۓ کہ وہ جب بھي ملت ايران کے خلاف زيادہ تشہيراتي ماحول قائم کريں گے اور نفسياتي جنگ کي کوشش کريں گے ملت ايران زيادہ جوش و جذبے کے ساتھ اپنے ملک کا انتظام چلانے ميں حصہ لي گي-

ابنا: رامين مہمان پرست نے آج ملکي اور غير ملکي نامہ نگاروں کي پريس کانفرنس ميں صيہوني حکومت اور امريکہ کي جانب سے ايران کے خلاف فوجي کارروائي کي دھمکياں ديۓ جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان کي جانب سے تشہيراتي دباؤ اور نفسياتي جنگ شروع کۓ جانے کا ايک مقصد انتخابات ميں عوام کي شرکت پر اثرانداز ہونا تھا ليکن پارليماني انتخابات ميں چونسٹھ فيصد ٹرن آؤٹ دشمنوں کے لۓ دندان شکن جواب تھا-

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے گروپ پانچ جمع ايک کے اجلاس کے مقام اور وقت کے بارے ميں کہا کہ تہران نے ان مذاکرات کے نۓ دور کے آغاز کے لۓ اپني آمادگي ہميشہ ظاہر کي ہے اور يورپي يونين کي خارجہ پاليسي شعبے کي سربراہ اور اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سيکرٹري کي جانب سے ايک دوسرے کو ارسال کردہ خطوط کے پيش نظر يہ مذاکرات جلد ہي ہوں گے- رامين مہمان پرست نےان مذاکرات کي جگہ کے بارے ميں بھي کہا کہ بعض ممالک نے اس سلسلے ميں اپني آمادگي کا اظہار کيا ہے جو ابھي يقيني نہيں ہے - البتہ استنبول کے بارے ميں باضابطہ طور پر آمادگي ظاہر کي گئي ہے اور اس کا انحصار فريقين کے اتفاق راۓ پر ہے-