• صارفین کی تعداد :
  • 718
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

اسلامي جمہوريہ ايران کي عظيم طاقت کا مظاہرہ

حبیب اللہ سیاری

اسلامي جمہوريہ ايران کي بحريہ کے سربراہ ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے کہا ہے کہ آزاد پانيوں ميں ايران کے پرچم کا لہرايا جانا اسلامي جمہوريہ کي طاقت کا مظہر ہے-

ابنا: حبيب اللہ سياري نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ايراني بحريہ کے جوانوں نے شمالي بحر ہند ، باب المندب ، خليج عدن ،بحيرۂ احمر اور بحيرۂ روم کے آزاد پانيوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کا پرچم لہرا ديا ہے- حبيب اللہ سياري نے يہ بات زور دے کر کہي کہ دوسري تمام اقوام کي طرح ملت ايران کے بھي وسيع مفادات پاۓ جاتے ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران نے ان پانيوں ميں موجودگي سے متعلق اپني عظيم طاقت دنيا والوں پر ثابت کردي ہے-