• صارفین کی تعداد :
  • 540
  • 8/7/2011
  • تاريخ :

وزيرخارجہ : انساني حقوق ايک ہتھکنڈہ

وزیرخارجہ
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيرخارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ بعض ممالک انساني حقوق کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہيں-

ابنا: علي اکبر صالحي نے آج تہران ميں بنين کے وزير خارجہ سعيدو باکو آري فرا کے ساتھ ايک مشترکہ پريس کانفرنس ميں اقوام متحدہ کے انساني حقوق کے خصوصي رپو رٹر احمد شہيد کي تہران دورے کي درخواست کے بارے ميں کہا کہ اس کے باوجود کہ ايران کے اقوام متحدہ کي انساني حقوق کونسل کے ساتھ اچھے تعلقات ہيں، بعض ممالک انساني حقوق کے مسئلے کو ايک حربے اور ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہيں-

ايراني وزير خارجہ نے يہ بات بيان کرتے ہوئے کہ امريکہ اور بعض يور پي ممالک ايران پر دباؤ ڈالنے کے ليے انساني حقوق کے مسئلے سے غلط فائدہ اٹھاتے ہيں، اس بات پر زور ديا کہ ايران ميں انساني حقوق کي صورت حال دوسرے ممالک کي نسبت بہت اچھي ہے اور سب اس بات کا اعتراف کرتے ہيں-

ايراني وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے يہ بات بيان کرتے ہوئے کہ افريقي ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دينا اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسي ہے ، مزيد کہا کہ جغرافيائي اور اسٹريٹجک لحاظ سے بنين براعظم افريقہ کا ايک اہم ملک ہے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دينے کے ليے بھсور صلاحيت رکھتا ہے-