• صارفین کی تعداد :
  • 519
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

لاريجاني: صہيوني رياست خطے ميں تنہائي کا شکار

ڈاکٹر لاریجانی

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارلمينٹ کے سربراہ علي لاريجاني نے افغانستان اور فلسطين کے نہتے عوام پر امريکي اور صہيوني فوجيوں کے مظالم کو دنيا بھر کے مسلمانوں کے بڑھتے ہوۓ اشتعال کا سبب قرار ديا ہے-

ابنا: علي لاريجاني نے آج امريکي اور صہيوني فوجيوں کے ہاتھوں افغان اور فلسطيني عوام کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ امريکہ اور اسرائيل پر عالمي تشدد سے کام لينے کا الزام ہے-

علي لاريجاني نے اس بات کو بيان کرتے ہوۓ کہ خطے کي اقوام پر روا رکھے جانے والے امريکيوں اور اسرائيليوں کے مظالم کي وجہ سے مسلمانوں کا چين و سکون تباہ ہو کر رہ گيا ہے کہا کہ اس طرح کے غير معقول اقدامات نا قابل معافي ہيں-

علي لاريجاني نے مزيد کہا کہ صہيوني رياست خطے کي انقلابي تحريکوں کي وجہ سے الگ تھلگ ہوچکي ہے اور اس کي ذلت اور رسوائي ميں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ اس تنہائي اور ذلت کےدلدل سے نکلنے کے لۓ کسي بھي جرم سے دريغ نہيں کرے گي- ليکن اس کے يہ اقدامات بھي خطے کي اقوام کي استقامت ميں اضافے کا ہي باعث ہوں گے-