• صارفین کی تعداد :
  • 486
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

آل سعود اور قطر دہشتگردوں کے شريک جرم

آل سعود يحث

شام کے وزير اطلاعات و نشريات عدنان محمود نے شام کے عوام اور سيکورٹي فورسز کے اہلکاروں کے قتل عام کے سلسلے ميں سعودي عرب اور قطر کو دہشتگردوں کا شريک جرم قرار ديا ہے-

ابنا: عدنان محمود نے يہ بات زور دے کر کہي ہے کہ سعودي عرب اور قطر شام ميں دہشتگردوں کي مالي اور اسلحہ جاتي امداد کرنے کي وجہ سے ان کے جرم ميں برابر کے شريک ہيں- عدنان محمود نے مزيد کہا کہ دہشتگرد قطر اور سعودي عرب کي حمايت کے ساتھ شام کے عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہيں اور شام کے عوام کے قتل عام ذمہ دار وہ لوگ ہيں جو دہشتگردوں کو دولت اور اسلحہ فراہم کررہے ہيں- واضح رہے کہ دہشگرد گروہوں نے گزشتہ ايک ماہ کے دوران حمص شہر ميں اس پائپ لائن کو متعدد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنايا ہے جس سے حماہ اور بانياس شہروں کے باشندوں کي ايندھن کي ضروريات پوري ہوتي ہيں- ان حملوں کا مقصد ان شہروں کے عوام کو سرديوں کے موسم ميں ايندھن سے محروم کرنا ہے تاکہ حکومت سے ان کي ناراضگي کا راستہ ہموار ہوجائے-