• صارفین کی تعداد :
  • 724
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

امريکي فوجيوں نےقرآن کي بے حرمتي کے بعدافغان شہريوں کا قتل عام کيا

امریکہ

افغان پارليمان نے امريکي فوجي کے ہاتھوں 17 افغان بچوں، عورتوں اور مردوں کي ہلاکت کے خلاف مذمتي قرارداد منظور کي ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ افغان عوام کے صبر کا پيمانہ لبريز ہو چکا ہے امريکي فوجويں نے اس سے قبل افغانستان ميں قرآن مجيد کي بے حرمتي کي تھي عرب حکمرانوں کي نااہلي اور امريکہ کو سبز جھنڈي دکھانےکي وجہ سے امريکہ اسلام اور مسلمانوں کي بڑے پيمانے پر توہين کررہا ہے -

ابنا: قرارداد ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ ملزم امريکي فوجي پر افغان عدالت ميں عوامي مقدمہ چلايا جائے- ہلاکتوں کا يہ واقعہ اتوار کو علي الصبح اس وقت پيش آيا تھا جب ايک امريکي فوجي نے صوبۂ قندھار ميں ايک فوجي اڈے سے باہر نکل کر شہريوں پر فائرنگ کر دي تھي جس کے نتيجے ميں 17 افراد ہلاک اور پانچ زخمي ہوئے تھے-

ہلاک ہونے والوں ميں نو بچے بھي شامل تھے- ذرائع کے مطابق عرب حکمرانوں بالخصوص خليجي رياستوں کے عرب حکمرانوں نے امريکيوں کو مسلمانوں کے سروں پر مسلط کررکھا ہے انھوں نے مسلمانوں کي سرزمين امريکيوں کے فوجي اڈے قائم کررکھے ہيں اور مسلمانوں کے خلاف امريکہ کو تعاون اور اطلاعات فراہم کررہے ہيں، عرب حکمرانوں کي وجہ سے مسئلہ فلسطين حاشيہ پر چلا گيا ہےاور افغانستان نيا فلسطين بن گيا ہے افغانستان ميں آئے دن افغان شہريوں کا امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قتل عام اس وقت تک جاري رہےگا جب تک خليجي اور عرب رياستوں ميں امريکہ نواز حکمراں بر سر اقتدار رہيں گے- خطے سے امريکي فوج کے خاتمہ کے لئے علاقہ سے امريکہ نواز عرب حکمرانوں کا خاتمہ بہت ضروري ہے-

ذرائع کے مطابق افغانستان ، پاکستان ، عراق ، لبنان اور فلسطين ميں ہونے والے امريکي اور اسرائيلي جرائم ميں خليجي ممالک کے عرب حکمراں بھي ملوث ہيں اور وہ ان جرائم ميں امريکہ اور اسرائيل کي معاونت کررہے ہيں انھوں نے امريکہ کو فوجي اڈے فراہم کئے ہوئے ہيں قطر ، بحرين اور سعودي عرب ، کويت ميں امريکي فوجي اڈے موجود ہيں ،وہ امريکہ کو سستے داموں تيل فروخت کررہے ہيں اور اس طرح مسلمانوں  کے قتل عام ميں عرب حکمراں امريکہ کا ساتھ دے رہے ہيں-