• صارفین کی تعداد :
  • 562
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

شام کے صدر سے مذاکرات اميد افزا

کوفی عنان

شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندہ کوفي عنان نے اپنے دورہ شام کو اميد افزا قرار ديتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور مفيد قرارديا ہے-

ابنا: شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روانگي سے قبل دمشق ايئر پورٹ پر صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے کے حل کي کوششوں ميں ناکامي کا تصور بھي نہيں کيا جاسکتا. انہوں نےکہا کہ شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کامياب رہے ہيں ليکن مخالف مسلح دہشت گرد مذاکرات ميں رکاوٹ پيدا کررہے ہيں-