• صارفین کی تعداد :
  • 756
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

ايران کے خلاف اپني سرزمين استعمال کرنے کي اجازت نہيں ديں گے

آذربائيجان کا پرچم

آذربائيجان کے وزيردفاع نے ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سے ملاقات ميں کہا ہے کہ ايران کے خلاف اپني سرزمين استعمال کرنے کي ہر گز کسي کواجازت نہيں ديں گے-

ابنا: آذربائيجان کے وزيردفاع صفر ابيف نے ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي سے ملاقات ميں کہا ہے کہ ايران کے خلاف اپني سرزمين استعمال کرنے کي ہر گز کسي کواجازت نہيں ديں گے- اس نے کہا کہ ايران اور آذربائيجان دونوں برادر اور اسلامي ممالک ہيں اور خطے ميں امن و سلامتي دونوں ممالک کے لئے اہم ہے-

سعيد جليلي نے بھي کہا کہ دونوں ممالک کي سلامتي ايکدوسرے کے ساتھ وابستہ ہے انھوں نے کہا کہ غير علاقائي طاقتيں خطے ميں عدم استحکام پيدا کرنے کي تلاش ميں ہيں اور اس صورتحال کے پيش نظر دونوں ممالک کے رہنماğ کے درميان مذاکرات کا تسلسل جاري رہنا چاہيے جليلي نے کہا کہ ايران آذربائيجان کو دوست اور برادر ملک کي نگآہ سے ديکھتا ہے- اس سے قبل آذربائيجان کے وزير دفاع نے ايراني وزير دفاع احمد وحيدي کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کي-