• صارفین کی تعداد :
  • 604
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

آل خليفہ کي ڈکٹيٹر شپ کےخاتمے تک احتجاج جاري

بحرین

بحرين کے ايک سرگرم سياسي رہنما کريم المحروس سے آل خليفہ حکومت کے خاتمے تک عوامي تحريک جاري رہنے پر زور ديا ہے-

ابنا: کريم المحروس نے آج العالم ٹي وي سے گفتگو کے دوران مذاکرات کے بارے ميں بحريني حکام کے بيانات کے سلسلے ميں کہا کہ بحرين کے انقلابي عوام آل خليفہ حکومت کے ساتھ کسي بھي طرح کے مذاکرات کو قبول نہيں کرتے ہيں اور ان کا احتجاج حمد بن عيسي آل خليفہ کي ڈکٹيٹر حکومت کے خاتمے تک جاري ر ہے گا-

انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو بحرين کے مختلف علاقوں ميں ہونے والے مظاہرے آل خليفہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ميں شرکت يا اس حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاري رکھنے کے ريفرينڈم کے مترادف تھے اور ان مظاہروں ميں عوام کي بڑي بھاري تعداد نے آل خليفہ حکومت کے خاتمے تک تحريک جاري رکھنے پر زور ديا- واضح ر ہے کہ بحرين ميں چودہ فروري سنہ دوہزار گيا رہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف تحريک جاري ہے اور بحرين کے انقلابي عوام پر آل خليفہ اور آل سعود حکومتوں کي فوج اور پوليس کے حملوں ميں اب تک بہت سے افراد جاں بحق اور زخمي ہوچکے ہيں-