• صارفین کی تعداد :
  • 3675
  • 8/14/2011
  • تاريخ :

ستارے کھانے والي کہکشاں دريافت

ستارے کھانے والی کہکشاں
تحقيق کے مطابق ايک بڑي کہکشاں اينڈرو ميڈا ديگر کہکشان کے ستاروں کو اپنے اندر جذب کر رہي ہے- سائنسدانوں کي ايک بين الاقوامي ٹيم کو کہکشاں اينڈرو ميڈا کے مشاہدے کے دوران معلوم ہوا کہ جذب ہونے والے يہ ستارے دوسري چھوٹي کہکشان کا حصہ تھے-

ماہرِ فلکيات کي يہ ر پو ر ٹ نيچر نامي جريدے ميں شائع ہوئي ہے- ستاروں کي اس طرح تباہي يا دوسري کہکشان کا حصہ بننے کا تصور پہلے سے موجود تھا- ليکن اينڈرو ميڈا کے نہايت باريک بيني سے کيے گئے مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ واقعتاً ايسا ہو رہا ہے- خاکوں سے معلوم ہوا ہے کہ کہکشاں اينڈرو ميڈا کي جسامت ميں تبديلي رونما ہو رہي ہے- اينڈرو ميڈا کے ماڈل سے پيشگوئي کي جا سکتي ہے کہ بڑي کہکشائيں اپنے نزديک موجود دوسري چھوٹي کہکشان کو جذب کر رہي ہيں- سائنسدانوں نے اينڈروميڈا کے باہر ہونے والي تبديليوں کے بارے ميں پہلي بار تفصيلات جاري کي ہيں- اس کے علاوہ دريافت کيا گيا ہے کہ ستارے کہکشاں کے اندر خود سے ترتيب تبديل نہيں کرتے ہيں- سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمين سے پچيس لاکھ نوري سال کے فاصلے پر واقع اينڈرو ميڈا کے حجم ميں اب تک اضافہ ہو رہا ہے اور ايک دوسري کہکشاں ٹرائينگلم کے ستاروں کے ايک جھرمٹ کو اينڈرو ميڈا اپني جانب کھينچ رہي ہے- تحقيق ميں شامل يونيورسٹي آف کيمبرج کے ماہر فلکيات ڈاکٹر سکاٹ کا کہنا ہے کہ آخر ميں دونوں کہکشائيں ايک دوسرے ميں مکمل طور پر ضم ہو کر ختم جائيں گي- انہوں نے کہا کہ کہکشا ؤ ں کے وجود ميں آنے اور ختم ہونے کا عمل ايک ساتھ جاري رہتا ہے-


متعلقہ تحريريں:

ٹروجن سيارہ زمين کے قريب دريافت

پيچھا کرنے والي آنکھ

انٹرنيٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہيں ( حصّہ سوّم )

انٹرنيٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہيں ( حصّہ دوم )

انٹرنيٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہيں