• صارفین کی تعداد :
  • 575
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

عراق ميں دہشت گردانہ واقعات

عراق

عراق ميں مختلف دہشت گردانہ کارروائيوں ميں کم از کم نو افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق ميں واقع صوبۂ ديالہ ميں دہشت گردانہ حملوں ميں پانچ افراد مارے گئے- ان حملوں ميں ايک شخص زخمي بھي ہوا ہے جس کي حالت نازک بتائي جاتي ہے- بغداد کے شمالي علاقے طارميہ ميں واقع ڈويژنل ہيڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے ميں وہاں تعينات چار محافظ مارے گئے اور دو زخمي ہوگئے-

ادھر بعقوبہ کے مغرب ميں واقع علاقے کاطون ميں بم کا ايک دھماکہ ہوا جس ميں چار عام شہري زخمي ہوگئے جبکہ بغداد کے شمالي علاقے سعديہ ميں عراقي فوج پر بھي ايک بم حملہ ہوا جس کے نتيجے ميں چار عراقي فوجي زخمي ہوگئے- واضح ر ہے کہ عراق ميں رواں سال ميں بد امني کے واقعات ميں اضافہ ہوا ہے جبکہ عراق کو سياسي بحران کا سامنا ہے- بتايا جاتا ہے کہ علاقے کے بعض عرب ممالک اور امريکہ کي ايما پر عراق ميں دہشت گردانہ واقعات رونما ہور ہے ہيں-