• صارفین کی تعداد :
  • 591
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

کمرشل بينکوں کي طرح خودمختاري دي جائے، ڈي جي نيشنل سيونگز

لاہور

لاہور… نيشنل سيونگزکے ڈائريکٹر جنرل ظفر شيخ نے حکومت کو سرکلر ڈيٹ ختم کرنے کي پيش کش کرتے ہوئے کمرشل بنکوں کي طرح خودمختاري دينے کا مطالبہ کيا ہے.

ابنا: لاہور اسٹاک ايکسچينج ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے ظفرشيخ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکيٹ ميں بانڈز کي ٹريڈنگ کرا کے پيسے حکومت کو دے سکتے ہيں. حکومت قومي بچت کو طويل مدتي اسکيموں کي اجازت دے. ان کا کہنا تھا کہ 1984ميں ان کا پورٹ فوليو 20 ارب تھا جو آج بڑھ کر 2040 ارب روپے ہو چکا ہے. مرکز قومي بچت آئندہ دو برسوں ميں کمپيوٹرائزيشن اور آٹوميشن کا کام بھي مکمل کر لے گي. لاہور اسٹاک ايکسچينج کے ساتھ مل کر اگلے ماہ سے ہفتہ قومي بچت منايا جائے گا ڈي جي نيشنل سيونگز کا کہنا تھا کہ حکومت کو دس ہزار روپے کے بانڈ کے اجراء کي سفارش بھجوا دي ہے.