• صارفین کی تعداد :
  • 615
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

پشاور خود کش دھماکا، تحقيقات کيلئے اعلي  سطحي ٹيم کي تشکيل

پشاور

پشاور… پشاور کے نواحي علاقے بڈھ بيرميں خودکش دھماک کي تحقيقات کے لئے اعلي سطحي ٹيم تشکيل ديدي گئي. جائے وقوعہ سے ملنے والي تباہ شدہ موٹرسائيکل اورگاڑي کے مالکان کا پتہ لگ گيا ہے.

ابنا: بڈھ بير خودکش حملے کي تحقيقات کے لئے ايس ايس پي انوسٹي گيشن کي سربراہي ميں ٹيم تشکيل ديدي گئي ہے جس ميں ايس پي، ڈي ايس پي، ڈي ايس پي رولر سرکل اورپي آئي اوبڈھ بير شامل ہيں. خفيہ ادارے کي رپورٹ پر تحريک طالبان درہ آدم خيل کے خلاف ايف آئي آر درج کرلي گئي ہے. جائے وقوعہ پر دھماکے کے نتيجے ميں مکمل طورپرتباہ ہونے والي موٹرسائيکل اورايک مشکوک گاڑي کے مالکان کا پتہ چلالياگياہے تاہم دونوں کے مالکان علاقے کے باشندے نکلے جوجنازے ميں شرکت کے لئے آئے تھے. جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کاکام مکمل کرليا گيا ہے اور خود کش حملہ آور کے جسماني اعضاء ڈي اين اے ٹيسٹ کے لئے اسلام آباد بھجواديے گئے ہيں دھماکے کے بعد گرفتار کئے جانے والے پندرہ مشکوک افراد ميں سے آٹھ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ ديا گيا ہے جبکہ سات افراد کے خلاف پرچہ درج کرليا گيا ہے دھماکے ميں زخمي ہونے والے افراد ميں سے چارکي حالت بدستور تشويش ناک ہے اور دو درجن زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال کے مختلف وارڈز ميں منتقل کرديا گيا ہے.