• صارفین کی تعداد :
  • 788
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

پاکستان سے تنازعات، مذاکرات سے حل کرنے چاہتے ہيں، بھارتي صدر

بھارتي صدر

نئي دہلي… بھارتي صدر پارتھيبا پاٹل نے پاکستان کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات کي ذريعے حل کرنے کي خواہش کا اظہار کيا ہے.

ابنا: بھارتي پارليمنٹ کے مشترکا اجلاس سے اپنے آخري خطاب ميں بھارتي صدر کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے درميان تجارت ہوني چاہئے.

انھوں نے خطے کے ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کي خواہش کا اظہار کيا. انھوں نے واضع کيا کہ پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذريعے حل کر نا چاہتے ہيں. انھوں نے مطالبہ کيا کہ پاکستان اپني سرزمين کو دہشت گردي کي کسي بھي کارروائي کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور دہشت گرد گروپس اور ان کي حاميوں کے خلاف کارروائي کرے. انھوں نے بھارتي فوج کو دنيا کي بہترين فوج بنانے کا عنديہ ديا. بھارتي صدر پارتھيبا پاٹل نے کہا ہے کہ عالمي معاشي بحران نے جہاں ملکوں کي معيشت کو نقصان پہنچايا وہيں بھارت بھي اس بحران سے متاثر ہوا ہے.