• صارفین کی تعداد :
  • 934
  • 3/14/2012
  • تاريخ :

بھارت بلوچستان ميں تخريب کاري کرکے لوگوں کو قتل کر رہا ہے

بھارت

ملتان … امير جماعت الدعوة حافظ سعيد احمد نے کہا ہے کہ وزيراعظم نے بلوچستان کے مسئلہ پر ابھي تک آل پارٹيز کانفرنس بلانے کيلئے کوئي حکمت عملي تيار نہيں کي ہے.

ابنا: ملتان پريس کلب ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعيد احمد نے کہاکہ بھارت بلوچستان ميں تخريب کاري کررہا ہے اور لوگوں کو قتل کيا جارہا ہے، بلوچستان کے معاملہ پر بيروني طاقتيں يکجا ہيں، بين الاقوامي ميڈيا جھوٹي خبريں شائع کرکے غلط تاثر پيش کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ وزيراعظم نے بلوچستان کے مسئلہ پر اے پي سي بلانے کيلئے ابھي تک کوئي حکمت عملي نہيں بنائي ہے، وزيراعظم اے پي سي اسلام آباد کے بجائے بلوچستان ميں بلائيں، ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے مايوس ہوچکے ہيں. انہوں نے کہا کہ امريکا دفاع پاکستان کونسل کي عوامي شعور مہم کو برداشت نہيں کررہا ہے